امریکہ میں اسرائیلی لابی فلسطین کانفرنس ناکام بنانے کیلئے سرگرم

0
63

ہیوسٹن(پاکستان نیوز) ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے فور سٹار ہوٹل ہلٹن ہیوسٹن پوسٹ اوک میں مورخہ27 سے29 اکتوبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یونائیٹڈ سٹیٹس کمپین فار فلسطینی رائٹس کی قومی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں کانگریس کی فعال مسلم رکن راشدہ طلیب سمیت کئی کانگریس کے اراکین کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کے رہنما بھی اپنے خیالات کا ا ظہار کریں گے۔ امریکہ میں اسرائیلی لابی اس کانفرنس کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے وہ مختلف ذرائع استعمال کرکے کانگریس کے اراکین کو اس کانفرنس میں جانے سے روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔ راشدہ طلیب کا کہنا ہے کہ ان پر کافی دبائو ہے لیکن ان کی پوری زندگی حق و سچ کا ساتھ دیتے ہوئے گزری ہے اسرائیل جو مرضی کر لے وہ اس کانفرنس میں ضرور جائیں اور وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ اسرائیل نے فلسطین اور بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے ان کی جدوجہد مظلوموں کے ساتھ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here