مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ

0
114

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ملک میں 1982 کے بعد پہلی مرتبہ مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد تک جا پہنچی، فیڈرل ریزرو کے اعدادو شمار کے مطابق سپلائی چین متاثر ہونے سے الیکٹرانکس اشیای ، فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے دوران صارفین کی جانب سے الیکٹرانکس سمیت دیگر اشیا کی خریداری میں 0.6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اومیکرون کیسز میں اضافے کی وجہ سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد سیاحتی مقامات سے دوری اختیار کیے ہوئے ہے۔رواں سال کے آغاز پر صارفین کی قوت خرید میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سالانہ 1.5 فیصد کی شرح سے کمی واقع ہوئی ہے، جوکہ گزشتہ سال 6.9 فیصد کی نسبت ڈرامائی انداز سے کم ہوئی ہے۔گزشتہ سال بجلی اور کھانے اور گیس کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ، اکتوبر سے نومبر کے درمیان قیمتوں میں 0.6 فیصد کمی آئی جبکہ نومبر سے دسمبر کے دوران 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here