واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخابات کیلئے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے، پہلی انتخابی مہم کی تقریر نیو ہیمپشائر اور ریاست جنوبی کیرولینا کے دارالحکومت کولمبیا میں منعقدہ ہوئی، ریپبلکن پارٹی کے سالانہ اجلاس میں کرنے والے ری پبلکن ٹرمپ ڈیمو کریٹک کو کڑی ٹکر دے سکتے ہیں کیونکہ ان کی مقبولیت بائیڈن کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، نیویارک ٹائمز اور سینا کالج آف ووٹرز کی جانب سے چھ امریکی ریاستوں میں سروے کیا گیا ہے، وسکونسن میں بائیڈن آگے ہیں لیکن نیواڈا ایریزونا جارجیا پنسلوانیا اور مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں۔