PIA رووز ویلٹ ہوٹل کی تعمیر کو سو سال مکمل

0
63

نیو یارک(جہانگیر لودھی رپورٹ)نیویارک مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں 22 ستمبر 1924 میں تعمیر ہونے والے PIA کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو 22 ستمبر 2024 کو ایک سو سال مکمل ہو جائیں گے۔پاکستان کا پرچم لہرانے والے اس تاریخی ہوٹل پر اب شائید کبھی یہ پرچم نا لہرا سکے۔دنیا کا سب سے بڑا 25 ایکڑ پر ریلوے گرینڈ اسٹیشن اس ہوٹل کے نیچے ہے۔سو سال پہلے 19 منزلہ 1025 کمروں پر مشتمل تین منزلہ بیس منٹ ، بشمول 18 بہترین شاپ سونے کی چڑیا یہ عمارت لاپروائی کی بدولت کوڑے کا ڈھیڑ بن گئی۔PIA کی اربوں ڈالر ایک بلین ڈالر سے زیادہ کی پراپرٹی گزشتہ کئی حکومتوں کی لاپرواہی کی بدولت اب صرف چند ملین ڈالر میں کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔اس ہوٹل کو Pandemic کرونا COVID—19میں 18 دسمبر 2020 کو بند کر دیا گیا تھا۔نیو یارک میڈ ٹاؤن مین ہیٹن 45 اسٹریٹ این سٹی کے درمیان اب یہ ہوٹل نیو یارک سٹی کو 220 ملین ڈالر پر تین سال کے لئے کرائے پر دے دیا گیا ہے ۔اس لینڈ مارک عمارت پر حکومت پاکستان کے کرتا دھرتا افراد کی لاپروائی اور ہوٹل منجمنٹ کی بد نیتی کی وجہ سے خسارہ (نقصان ) میلنز آف ڈالر کا بینک قرضہ ہو گیا۔اس ہوٹل نما عمارت میں جس کے ایک رات کمرے کا کرایہ 300 سے 500 ڈالر تھا اب لاطینی امریکہ کے امیگرنٹ باشندے رہائش پذیر ہیں۔سو سال مکمل ہو جانے کے بعد اب یہ ہوٹل چند روز بعد نیو یارک سٹی لینڈ مارک کمیشن کی تحویل میں چلا جائے گا جس کے بعد PIA اس عمارت میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے گی۔پی آئی اے نے اس ہوٹل کو 1979 میں لیز پر اور 1999 میں تقریبا 40 میلن ڈالر میں خریدا۔اس ہوٹل کے 500 ملازمین یونین کو 66 میلن ڈالر ادا کرنے ہیں۔اس کے علاوہ میلیز آف ڈالر نیو یارک سٹی کا پراپرٹی ٹیکس اور بنکوں کا قرضہ بھی واجب ابل ادا باقی ہے۔اس تاریخی ہوٹل کے قیمتی اثاثے ، ہوٹل کا قیمتی سامان ، فرنیچر ، کلاک ، شینڈل ، باتھ روم ، کی قیمتی اشیاء کو بری طرح برباد کر دیا گیا ہے۔ہوٹل کے اطراف میں کوڑے کے ڈھیڑ ، ہوم لیس اور نشے کے آدھی افراد کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here