پٹسبرگ یونیورسٹی نے سارس وائرس کے تدارک کیلئے اینٹی بائیوٹک تیار کر لی

0
162

نیویارک (پاکستان نیوز)پٹسبرگ یونیورسٹی کے سائنسدان نے کورونا وائرس کا موجب بننے والے وائرس کے تدارک کے لیے اینٹی بائیوٹک تیار کر لی ، تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے مہلک وائرس کی وجہ بننے والے سارس وائرس کو ختم کرنے کے لیے چھوٹا ترین بائیولوجیکل مالیکیول تیار کیا ہے ، اس سلسلے میں ایک دوا اے بی 8 بھی تیار کی گئی ہے جوکہ کورونا وائرس کا موجب بننے والے سارس وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک صرف چین کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ وہ رواں برس نومبر کے اختتام تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے حوالے سے ابتدائی ٹیسٹ کافی کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here