بیروزگاری کی شرح 7.6 فیصد ہو گئی

0
65

نیویارک (پاکستان نیوز)کرونا وائرس کی شدت میں کمی کے باوجود ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی نہیں آ رہی، ملک میں بے روزگاری کی شرح 7.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، نیویارک میں یہ شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے، بلومبرگ کے اعدادو شمار کے مطابق نیویارک کے علاقے برونکس میں بے روزگاری کی شرح 11.1 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، ویلز فارگو کے سینئر ماہر معاشیات مارک وِٹنر کے مطابق نیو یارک کی معیشت سست چل رہی ہے، نیویارک میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، حالانکہ مڈ ٹاؤن مین ہٹن اور فنانشل ڈسٹرکٹ میں دفاتر خالی ہیں کیونکہ بہت سے ملازمین نے گھر سے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر سب وے کی سواری وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے 60 فیصد پر رہتی ہے، رئیل اسٹیٹ کے ساتھ نیویارک کی سیاحت بھی متاثر ہوئی ہے، نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ معیشت کی بحالی کے لیے دفاتر واپس جانے کو ترجیح دیں، میں امید کرتا ہوں کہ چند ہفتوں کے دوران مختلف کمپنیوں اور دفاتر کے سی ای اوز ملازمین کی واپسی کے لیے بڑا منصوبہ بنائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here