رکن کانگریس راجہ کرشنا مورتی کے اعزاز میں شکاگو و نیپرول کمیٹی کا فنڈ ریزر

0
265

شکاگو (پاکستان نیوز) ریاست الی نائے کے ڈسٹرکٹ 8 سے منتخب رکن کانگریس راجہ کرشنا مورتی کے دوسری ٹرم کے انتخاب کیلئے شکاگو و نیپرول کی ایشیائی کمیونٹی نے 30 جون کو نیپرول میں واقع Pita Inn ریسٹورنٹ میں فنڈ ریزر تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین راجہ کرشنا مورتی نے شکاگو/نیپرول کی کمیونٹی کا اپنی حمایت اور عملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ ایشین امریکن کمیونٹی امریکی مین سٹریم خصوصاً سیاسی و سماجی و فلاحی شعبوں میں بھرپور عملی کردار ادا کرنے اور کمیونٹی کی موثر آواز بنے۔ انہوں نے دوسری کمیونٹیز سے اشتراک و عمل و یگانگت قائم کرنے کے ساتھ انتظامی اداروں و عمال سے بھی مثبت رابطوں اور عملی کردار کی ادائیگی پر بھی زور دیا۔ سید اشفاق حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش جبکہ میر علی نے تقریب کی نظامت کا فریضہ انجام دیا جبکہ میزبان کمیٹی کے ارکان افضل لوکھنڈ والا کے علاوہ دیگر کاروباری و منتخب نمائندوں نے اپنے خیالات کے اظہار میں راجہ کرشنا مورتی کے بطور رکن کانگریس کمیونٹی کیلئے مثبت اقدامات خصوصاً نیشنل سکلڈ کے حامل تعلیمی نظام کے اصلاحی اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے دوبارہ انتخاب کیلئے کمیونٹی کے بھرپور تعاون اور کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدام کا اعادہ کیا۔ شرکاءنے فنڈ ریزنگ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here