غزہ میںاجتماعی قبروں کی دریافت، امریکہ کا اسرائیل سے جواب طلب

0
8

واشنگٹن(پاکستان نیوز) اجتماعی قبروں کی دریافت، امریکا کا اسرائیل سے جواب طلب، امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق غزہ پٹی کے 2 اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ واضح رہے کہ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر ملی۔ اس کے علاوہ غزہ شہر میں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریبا 30 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here