مسلم طالبہ کا القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنیکا اعتراف

0
152

نیویارک (پاکستان نیوز)منی سوٹا کالج کی طالبہ کی جانب سے دہشتگرد تنظیم القاعدہ کو جوائن کرنے کے اعترافی بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے ، 22 سالہ طنزہ جمال حسن عدالتی کارروائی میں قصور وار قرار دی گئی ہیں ، عدالتی کارروائی کے دوران ملزمہ نے خود اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نہ صرف القاعدہ کو جوائن کیا تھا بلکہ متعدد کالجز کی عمارتوں کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی ۔ سینٹ کیتھرائن یونیورسٹی کے طالبہ نے اعتراف کیا کہ اس نے دہشتگرد تنظیم القاعدہ کو مختلف کارروائی کے دوران بھرپور مدد فراہم کی ہے ۔عدالتی کارروائی کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ طنزہ جمال نے 2017 کے دوران اپنے ایک رشتہ دار کے ہمرا امریکہ سے دبئی کیلئے ٹکٹ بک کرایا اور پھر دبئی سے کابل کے لیے بھی روانہ ہوئی تھیں۔مسلم طالبہ کو 20 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here