لندن(پاکستان نیوز)13 لاکھ سے زائد غیر ملکی گزشتہ سال برطانیہ آ کر آباد ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال13 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کو برطانیہ میں آکر آباد ہونے کی اجازت دی گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال جولائی میں ورک ویزوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں63فیصد سے بڑھ کر 5لاکھ38ہزار883 ہو گئی جب کہ طلبہ کے ویزوں کی تعداد34فیصد سے بڑھ کر 6لاکھ 57ہزار208 اور فیملی ویزوں کی تعداد دگنی ہو کر 75ہزار717 تک پہنچ گئی ۔ برطانیہ آ کر آباد ہونے والوں میں زیادہ تر پاکستانیوں کی تعداد بھی ہے جو کہ ورک پرمنٹ اور اسٹڈی ویزے پر برطانیہ پہنچے ہیں اس کے علاوہ یورپی یونین سے28ہزار986 خاندانوں کو مستقل طور پر کام کرنے کے پرمٹ جاری کئے گئے۔ ان میں اھبی وہ تعداد شامل نہیں جو پناہ گزینوں کی آبادکاری کی اسکیموں کے تحت یوکرین اور ہانگ کانگ وغیرہ سے آئے۔ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آکر آباد ہونے والے ہزاروں ایسے افراد بھی ہیں جو اس فہرست میں شامل ہیں۔