کوئی آئی لینڈ ہسپتال میں عرصہ دارز سے زیرعلاج لاچار پاکستانی سلمان ممتاز چل بسا

0
163

لاکھ کوشش کے باوجود والدہ کلثوم اپنے بے بس بیٹے کی تیمارداری کیلئے امریکہ نہ آ سکیں ، 34سالہ سلمان 17جولائی کو خالق حقیقی سے جا ملا

نیویارک (پاکستان نیوز)عرصہ دراز سے کونی آئی لینڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 34سالہ پاکستانی سلمان ممتاز اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ، سلمان اپنی لاچاری کے باعث پاکستان کا طویل سفر کرنے کے قابل بھی نہیں تھا ،مرحوم کی پاکستان میں والدہ کلثوم اختر نے متعدد مرتبہ امریکہ آنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں، والدہ کلثوم اب اپنے چشم و چراغ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھ سکیں گی ، سلمان کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تھا ، 18برس کی عمر میں اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے امریکہ آیا تھا ، کئی کاروبار کیے لیکن کامیاب نہ ہوا ، آخر کار گردوں کے مرض میں مبتلا ہر کر بستر پر لیٹ گیا ، اسے ہر ہفتے ڈائیالاسز کروانے کے لئے کہا گیا ، اس کے بعد ہارٹ اٹیک سے وہ کومے میں چلا گیا ، سلمان ممتاز کے بھائی عثمان ممتاز کا کہنا ہے کہ پاکستان قونصلیٹ نیویارک سے ان سے رابطہ کرکے بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی میت کو امارات ائیرلائینز کے ذریعے پاکستان بھجوادیا جائیگا تاکہ اس کی والدہ سمیت اہل خانہ مرحوم کا آخری دیدار کر سکیں اور مرحوم کو اس کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جا سکے۔سلمان ممتاز کو دوران علالت پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ بھی دیکھنے گئے ، انہوں نے ان کے متعلق تمام معلومات حاصل کرکے دفترخارجہ کو ارسال کی تاکہ دفتر خارجہ اس کی والدہ کے ویز ے کی کوشش کرسکے لیکن اس کوشش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here