کراچی(پاکستان نیوز) چینی قرضوں کے بعد پاکستان کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر موصول ہوگئے جن میں مزید ایک ارب ڈالر مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں اور 500 ملین ڈالر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے موصول ہوئے جس کے بعد آئی ایم ایف شرط کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ پاکستان اور چین میں گزشتہ روز3.7ارب ڈالر قرضوں کے معاہدے طے پائے تھے، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بیجنگ نے 2.1 ارب ڈالر رول اوور کیے جو گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں شامل ہیں جبکہ 1.3 ارب ڈالر کے ایک اورکمرشل قرض کی دوبارہ فنانسنگ کی جو اسلام آباد نے دو ماہ قبل ادا کیا تھا، یہ قرضے خاص طور پر چینی قرضے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے تحت اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت مستحکم ہوئی۔









