چین کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، ٹرمپ

0
173

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے چین کی نااہلی کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ری پبلیکن اتحادی دنیا بھر میں خصوصاً وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور معاشی تباہی کا ذمے دار چین کو قررا دے رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ چین میں چند افراد نے ایک بیان جاری کرکے چین کے علاوہ ہر فرد کو وائرس کا ذمے قرار دیا ہے جس سے اب تک لاکھوں اموات ہو چکی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان افراد کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ دنیا بھر وائرس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ چین کی نااہلی ہے اور کچھ نہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here