اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں عالمی معیشت کو 58 کھرب ڈالر سے 88 کھرب ڈالر خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے جو عالمی شرح نمو کے 6.4 سے 9.7 فیصد کے برابر ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ میں ایشیا اور پیسیفک میں 3 ماہ میں وائرس کے پھیلاو¿ کی صورت میں 17 کھرب ڈالر اور 6 ماہ کی صورت میں 25 کھرب ڈالر خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ایشیا اور پیسیفک میں عالمی سطح کی مجموعی پیداوار کی 30 فیصد کمی واقع ہوگی۔