نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس نے آئے روز بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر معراوف ٹیکسی کمپنیوں اوبر اور لفٹ پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں اضافے کو یقینی بنائے، نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کے سدر بھیروی دیسائی نے کہا کہ وقت قریب آ گیا ہے کہ مزدور کو ملکی حالات کے پیش نذر ادائیگیاں کی جائیں، اخراجات بڑھ رہے ہیں جبکہ ذرائع آمدنی اسی جگہ پر برقرار ہیں، انھوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو فی گھنٹہ اجرت 25 ڈالر کے حساب سے ملنی چاہئے ،اس وقت ڈرائیور 18 گھنٹہ فی ڈالر سے بھی کم کما رہے ہیں، دیسائی کے مطابق ہم اپنے مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا ہے ، ڈولورس بینیٹز نامی ڈرائیور نے کہا کہ 30 برس تک ٹیکسی چلائی ہے ، گاڑیوں کی مرمت، گیس اور گاڑی کی صفائی کے ساتھ ساتھ ٹول بھی ادا کرنا پڑتا ہے، جو اسے بعد میں واپس مل جاتی ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق نیویارک میٹروپولیٹن ایریا میں گیس کی قیمتیں منگل کو اوسطاً $5.02 فی گیلن تھیں، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 60 فیصد زیادہ تھیں۔ٹیکسی ورکرز الائنس کے ایک وکیل کے مطابق مارچ کی شرح میں اضافہ بینیٹیز جیسے پیشہ ور ڈرائیوروں کے اضافی اخراجات کا حساب نہیں رکھتا تھا۔گھریلو اخراجات، گروسری، کرایہ، کپڑوں کی قیمتوں میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا، لیکن پچھلے سال ایک کار کی قیمت، نئی گاڑی کے اخراجات میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا، صرف ایک سال میں ایندھن میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔