بنگلہ دیش کو شکست انگلینڈ 8وکٹوں سے کامیاب

0
126

لاہور(پاکستان نیوز) ٹی 20ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میںانگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگالی کپتان محمو د اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ بنگال ٹائیگرز نے 9وکٹوں پر 124رنز بنائے،مشفیق الرحیم 29جبکہ کپتان محمود اللہ19رنزبناکر نمایاں رہے،نسیم احمد نے ناٹ آئوٹ 19رنز کی اننگز کھیلی۔لٹن داس نومحمد نعیم پانچشکیب الحسن چارعفیف حسین پانچ نور الحسن سولہ مہدی حسن گیارہ مستفیض الرحمان صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ معین علی اور لیام لیونگسٹون نے 2،2جبکہ ٹائمل ملز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے ہدف دو وکٹوںپر 14.1اوورز میں پورا کرلیا ۔ جیسن رائے 61اور جوز بٹلراٹھارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ڈیوڈ میلان اٹھائیس اور جونی بیئر سٹو آٹھ رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ نسیم احمد اور شریف السلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جیسن رائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ میگا ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے ۔ نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو4وکٹوں سے ہرا دیا ۔ سکاٹ لینڈ نے 8وکٹوں پر 109رنز بنائے۔ مائیکل لیسک 44رنز بناکر نمایاں رہے ۔ روبن ٹرمپل مین نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ نمیبیا ن نے ہدف 19.1اوورز میں 6وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ سمت نے ناقابل شکست 32رنز بنائے ۔ روبل ٹرمپل مین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج ایک میچ کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل ہونگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here