نیویارک (پاکستان نیوز) جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ بوسٹن حملے کے مجرم کیخلاف سزائے موت دوبارہ لاگو کی جائے ، عدالت میں حکومتی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کوٹ آف اپیل نے 27 سالہ ملزم کے خلاف سزائے موت ختم کر کے غلط اقدام کیا ہے ، مجرم قصور وار ہے جس کو ہر صورت سزائے موت ہونی چاہئے ۔سپریم کورٹ کو چاہئے کہ اس کیس کو دوبارہ ٹریک پر لاتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچائے ، وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری جین پاسکی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مارچ میں کیس کی دوبارہ سماعت کا آغاز کرے گی ۔

![2021-06-17 16_10_51-InPage - [FRONT PAGE FORMAT-24]](https://weeklynewspakistan.com/wp-content/uploads/2021/06/2021-06-17-16_10_51-InPage-FRONT-PAGE-FORMAT-24.png)









