67 لاکھ افراد بے گھر ہونے کا خدشہ

0
148

لندن(پاکستان نیوز) انسانی تنظیم ڈینش ریفیوجی کونسل (ڈی آر سی) نے جنگوں اور عام شہریوں پر حملوں سے اگلے دو سالوں میں دنیا بھر میں 67 لاکھ لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ امریکا، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے بین الاقوامی امداد کی تباہ کن بندش نے پہلے ہی لاکھوں کمزور افراد کو ضروری مدد سے محروم کر دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی آر سی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 26 لاکھ ہے۔تنظیم نے کہا کہ اس کی عالمی نقل مکانی کی پیش گوئی 2025 میں 42 لاکھ افراد کا حیران کن اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here