واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاو¿س سے روانہ ہوگئے، امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دور صدارت اختتام کو پہنچ گیا۔ نئے صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ دیر پہلے ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈاروانہ ہوگئے، صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔ وائٹ ہاو¿س چھوڑنے سے پہلے ٹرمپ نے بطور صدر اپنا آخری خطاب یوٹیوب پرجاری کیا۔ صدر ٹرمپ نے عہدے کی مدت ختم ہونے کے آخری لمحات میں 143 افراد کو خصوصی معافی دی، میلانیا ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاو¿س انتظامیہ کو شکریہ کا نوٹ لکھ کر دیا۔ نےسابق وائٹ ہاوس ایڈوائزر سمیت 73 افراد کو معافی بھی دی اور مزید70مجرموں کی سزاو¿ں میں کمی کی۔ ٹرمپ نے اپنے آخری بیان میں کیا کہا؟ ٹرمپ نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ انہیں فخر ہے وہ دہائیوں میں پہلے صدر ہیں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی حکومت کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے نئی خلائی فورس بنائی ،ہم نے امریکی فوج کی تشکیلِ نو کی، اسٹاک مارکیٹ بلندی کی سطح پر ہے،ہمارےدورمیں اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، ہم نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکسوں میں کمی کی، کورونا کی وبا نہ ہوتی تو معیشت میں تاریخی نمو ہوتی، ہمارے دور میں کورونا ویکسین کی اتنی جلدی فراہمی منفردکارنامہ ہے، بہت سےمسائل کا سامنا رہا لیکن ہم نے وہ رکاوٹیں کامیابی سے پار کیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں جو کچھ کیا بہت اچھا کیا، آپ سب اپنا خیال رہے، بہت جلد کسی اور روپ میں آپ سے ملاقات ہوگی۔