نیویارک (پاکستان نیوز) مقبول ڈرائیونگ ایپ ”اوبر “ نے امریکہ میں اپنے بزنس کو بڑھاتے ہوئے فوڈ ڈلیوری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے فوڈ کمپنی نے 2.65بلین ڈالر کی خطیر رقم سے فوڈ ڈلیوری کمپنی پوسٹ میٹس کو خرید لیا ہے ، اس سے قبل اوبر کمپنی کی گروب ہب کمپنی سے بھی ڈیل چل رہی تھی لیکن اس کی مالیت 7.3 بلین ڈالر کے قریب تھی جوکہ اوبر نے ڈراپ کر دی ہے اور پوسٹ میٹس کو کھانے کی ڈلیوری کے بزنس میں استعمال کیا جائے گا ، واضح رہے کہ اوبر کی کمپنی امریکہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کامیابی سے اپنے بزنس کو بڑھا رہی ہے ۔