نیویارک (پاکستان نیوز) این ایف ایل لیگ نے تمام مقابلوں سے قبل کالے افراد کا مخصوص ترانا چلانے کا اعلان کا اعلان کر دیا ہے ، “Lift Every Voice and Sing,” کو ہر گیم سیزن کے آغاز سے قبل سٹیڈیم میں سنایا جائے گا ، این ایف ایل حکام کے مطابق اس کا مقصد تمام کمیونٹیز کو نمائندگی کا یکساں ماحول فراہم کرنا ہے ، مخصوص گانے کو پروموٹ کرنے کے لیے 250 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی تاکہ این ایف ایل کے تمام مداحوں کو نسل پرستی جیسے بڑے جرم سے دوری کے لیے تیار کیا جا سکے ، امریکہ میں رہنے والی تمام کمیونٹیز مقامی افراد کی طرح بھرپور انسانی حقوق حاصل کرنے کی اہل ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔