گوگل کےخلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر

0
116

نیویارک (پاکستان نیوز)جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے اشتہارات اور سرچ انجن کی تشہیر کے حوالے سے غیرقانونی اقدامات پر گوگل کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔گوگل کی جانب سے اپنے سرچ ایڈز اور سرچ انجن کو آئی فون سمیت دیگر سمارٹ فونز میں آٹو انسٹال کرنے کے حوالے سے خفیہ منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے ، ہرجانے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوگل کے اشتہارات اور سرچ انجن کی تشہیر کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے دیگر کمپنیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ، دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ گوگل نے اپنے اشتہارات کے حوالے سے بزنس حاصل کرنے اور سرچ انجن کی پرموشن کے لیے ایسے خفیہ اقدامات کیے ہیں جن سے دیگر کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔گوگل کے چیف لیگل آفیسر کینٹ والکر نے کہا ہے کہ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دائر کیا جانے والے مقدمے سے صارفین کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس میں حقائق کو چھپایا گیا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here