نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا میں تیزی سے بدلتے ماحول میں شہد کی مکھیاں تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔ اب دنیا میں شہد کی مکھیوں کے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کے لئے اینجلینا جولی نے خصوصی فوٹو جاری کی۔ اس تصویر کے لئے اس نے سات دن تک غسل نہ کیا تاکہ جسم میں بدبو پیدا ہو جائے اور شہد کی مکھیاں ڈنگ نہ ماریں۔ وہ اٹھارہ منٹ تک مکھیوں کے ساتھ رہی اور یہ شوٹ مکمل کروائی۔ مگر ایک مکھی نے بھی ڈنگ نہ مارا۔