کینبرا(پاکستان نیوز) آسٹریلیا مصنوعی ذہانت کے دور میں بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ۔10 دسمبر سے سوشل میڈیا کمپنیاں جن میں میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب شامل ہیں،اس بات کی پابند ہوں گی کہ آسٹریلیا کے 16 سال سے کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز پر اکانٹس نہ بنا سکیں۔ آسٹریلیا نے والدین کے بجائے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند بنایا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 16 سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ان پلیٹ فارمز پر اکانٹ نہ بنا سکے۔ خلاف وزری کی صورت میں ان کمپنیوں کو بھاری جرمانے دینے ہوں گے۔










