ورلڈ بینک: پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر

0
150

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کے دو منصوبوں کیلئے پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکی جانے والی فنانسنگ میں سے 40 کروڑ ڈالر پاکستان پروگرامنگ فار ایفورڈ ایبل اینڈ کلین انرجی(پی اے سی) کیلئے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 40 کروڑ ڈالر کی دوسری فنانسنگ ہیومن انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسمیشن منصوبے کے لیے منظور کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق رقم دو منصوبوں کیلئے منظورکی گئی ہے، عالمی بینک کی منظور کردہ رقم کلین انرجی پروگرام اور سیکیورنگ ہیومین انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسمشن منصوبے پر خرچ ہوگی۔ عالمی بینک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاورسیکٹر ریفارمز انتہائی اہم ہیں اس سے انرجی مکس کی صورتحال بہترہوگی اوربجلی کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی، اس کے علاوہ گردشی قرضے میں کمی واقع ہوگی اور ملک میں توانائی کے شعبہ میں پائداری آئے گی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکئے جانے والے 40 کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے ملک میں صحت اورایجوکیشن سروسزمیں بہتری آئے گی اوراس سے غریب ومتوسط طبقے کیلئے آمدن بڑھانے کے مواقع بڑھیں گے جس سے اقتصادی کی ترقیاتی کی رفتاربہترہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here