بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

0
183

لندن(پاکستان نیوز) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بابر اعظم نے8میچوں میں67کی بیٹنگ اوسط سے474رنز بناکر عظیم جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کم عمری میں بیٹنگ ریکارڈ اپنے نام کرتے جارہے ہیں۔ انگلینڈ میں ماہرین انہیں دور حاضرکے چند اچھے بیٹسمینوں میں شمار کررہے ہیں۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری کے علاوہ تین نصف سنچریاں بنائیں۔27سال پہلے جاوید میانداد نے1992کے ورلڈ کپ میں437رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے8اننگز اور جاوید میانداد نے9اننگز کھیلیں۔ 27سالہ بابر اعظم اس سے قبل تیز ترین تین ہزار ون ڈے رنز بنانے والے ایشین بیٹسمین بن گئے تھے، بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بابر اعظم چار رنز کی کمی سے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری سنچری نہ بناسکے انہوں نے امام الحق کے ساتھ151گیندوں پر157رنز کی شراکت قائم کی۔ یہ ورلڈ کپ2019میں پاکستان کی سب سے سے بڑی پارٹنرشپ ہے،بابر دوسری بار ون ڈے میچ میں نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل ظہیر عباس اور احمد شہزاد بھی ورلڈ کپ میں دو دو بار سنچری کے قریب آکر اسے مکمل نہ کرسکے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here