بڑا اور طویل پروگرام ، کمرشل فنانسنگ لینگے، وفاقی وزیر خزانہ

0
13

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی توسیع شدہ فنڈ فیسلٹی کے تحت ایک بڑا اور طویل پروگرام لینے کا خواہشمند ہے۔ مہنگائی میں کمی کا رحجان ہے،سود کی شرح بھی کم ہوگی، کمرشل فنانسنگ لیں گے اور بانڈز لانچ کرینگے، دوست ممالک سے رقوم جمع کرانے اوررول اوور کرانے کا دور بیت چکا، ایس آئی ایف سی بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے ۔ملک کو ساختیاتی رکاوٹوں کو فکس کرنے کیلیے نفاذ کے موڈ میں آنا ہوگا،آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے، سندھ کی طرح وفاق بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اپنا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو بلاک میں چند منتخب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای ایف ایف پروگرام کا بلیو پرنٹ اور اسے مستحکم کرنے کا امکان بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات میں زیر غور آئے گا۔ وزیر نے تسلیم کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ایک بڑا ایشو ہے اور میکرواکنامک ( کلاں اقتصادیات)استحکام سے ہی اسے بتدریج کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔وزیر نے سی پی آئی کی بنیاد پر مہنگائی میں ہونے والی پیشرفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کم ہونے کا رحجان دکھانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کادائرہ عمل ہے اور اسے فی الوقت خود مختاری حاصل ہے لیکن انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کم ہوتی ہوئی مہنگائی کے نتیجے میں سود کی شرح بھی مستقبل میں کم ہوجائے گی۔ آئی ایم ایف سے ای ایف ایف سمجھوتہ ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کمرشل فنانسنگ کے ذریعے غیر ملکی ڈالروں حاصل کریگا اور بین الاقوامی بانڈ لانچ کریگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here