پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی کورونا سے صحت یاب

0
387

پشاور ( پاکستان نیوز) پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی کوروناکے میدان میں بھی فاتح ٹھہرے ، چارسدہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رو¿ف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ، اس دوران ان کا علاج بھی ہوتا رہا اور گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا۔ مولانا غازی فضل رو?ف 1965 اور 1971 کے پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں، وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ ریٹائرڈ فوجی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here