ایران، روس میں ساڑھے4ارب ڈالرکے ہتھیاروں کی خفیہ ڈیل

0
164

ایران روس سے فضائی دفاعی نظام ایس400، سوخوئی جنگی طیارے ، سیٹلائٹس ،آبدوزیں خریدے گا

ماسکو (پاکستان نیوز ) ایران، روس میں پابندیاں نظر انداز کرتے ہوئے ساڑھے 4ارب ڈالرکے ہتھیاروں کی خفیہ ڈیل آخری مراخل میں داخل ہوگئی۔ ایران روس سے فضائی دفاعی نظام ایس400، سوخوئی جنگی طیارے ، سیٹلائٹس ،آبدوزیں خریدے گا جبکہ ادائیگی سامان اور تیل کی صورت میں کرے گا۔ ایرانی اور روسی حکام نے حالیہ عرصے کے دوران اسلحہ کی ڈیل کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں، روسی میڈیا کے مطابق روسی اسلحہ ساز کمپنی”روس اپارون“ ایرانی رجیم کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کے معاہدے کے آخری مرحلے میں ہے ، اس ڈیل میں روسی کمپنی ایران کو دفاعی اور پیشگی حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرے گی۔ایران کی جاسوسی کیلئے اسرائیل نے نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here