نیویارک (پاکستان نیوز) ماسک پہننے کی خلاف ورزی پر ائیر پورٹس پر مسافروں کو 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے جرمانے کیے گئے، مسافروں کی جانب سے مجموعی طور پر 922 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، بین الاقوامی اور ملکی مسافروں کے لیے ائیرپورٹس پر تمام ہدایات خصوصی طور پر آویزاں کی گئی ہیں جن میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کرونا کے حوالے سے پابندیاں 2021 سے تمام تجارتی پروازوں، بسوں، ٹرینوں، فیریوں اور دیگر عوامی نقل و حمل کی خدمات کے ساتھ تمام ہوائی اڈوں اور ٹرمینلز پر نافذ کی گئی ہیں۔ماسک کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد سے اس قانون کی خلاف ورزی کے 7 ہزار سے زائد واقعات درج ہوئے ہیں ، انتظامیہ کے مطابق ماسک کو لازمی قرار دیئے جانے کے قانون کو مزید 18 اپریل تک بڑھایا جائے گا۔