نیویارک (پاکستان نیوز)ڈلیوری مین کو موت کے گھاٹ اتارنے پر کوئینز کے جوزف سینڈوول نامی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق کوئینز کے 23 سالہ شہری روزویلٹ جوزف نے منہاٹن میں لوئر ایسٹ سائیڈ میں ڈلیوری مین گروب کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ملزم نے ڈلیوری مین کو قتل کرنے کے بعد اس کی موٹر سائیکل بھی چھین لی اور فرار ہو گیا ، ڈلیوری مین کے مقامی پارک میں بیٹھنے کی ویڈیو سیکیورٹی فورسز نے حاصل کر لی ہے ، ملزم روز ویلٹ اور ڈلیوری مین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی لیکن جوزف نے چاقو کے وار کر کے برُی طرح زخمی کر دیا ، ڈلیوری مین کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ، پولیس کے مطابق کرائم سین سے مقتول کے خون میں لت پت کپڑے اور ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔