سخنور شکاگو کے زیر اہتمام ساتواں عظیم الشان عالمی مشاعرہ

0
150

سخنور شکاگو کے ا±فق پر راجیش ریڈی، شاہدہ حسن ، اظہر فراغ اور عالمی نامور شعراءکی آمد

شکاگو(پاکستان نیوز)س±خَنور شکاگو اپنی معیاری عالمی مشاعروں کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے11 جولائی بروز ہفتہ ایک اور عظیم الشان مشاعرہ منعقد کر رہی۔یہ آن لائن مشاعرہ زوم پر منعقد کیا جائے گا سامعین یہ مشاعرہ Facebook اور YouTube پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔فیس بک پر یہ مشاعرہ Sukhanwar Chicago کے Page پر نشر کیا جائے گا۔یوٹیوب پر اسے Sukhanwar Chicago کے چینل پر نشر کیا جائے گا۔ساتویں عالمی مشاعرے میں امریکہ، کینیڈا، پاکستان، انڈیا، یورپ اور عرب ممالک سے نمائندہ شعراءشامل ہورہے ہیں۔مشاعرے میں شامل شعراءکے نام درج ذیل ہیں۔راجیش ریڈی، شاہدہ حسن، اظہر فراغ، طاہر حنفی، شمسہ نجم، سہیل ثاقب، سردار سلیم، فرح کامران، مخدوم امجد شاہ، راشد شاہ، شیریں پریشم اور باسط جلیلی،مشاعرہ شکاگو کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے، پاکستان رات ساڑھے نوبجے، انڈیا رات دس بجے، سعودی عرب رات ساڑھے سات بجے، انگلینڈ شام ساڑھے پانچ بجے منعقد ہوگا۔سخنور شکاگو کے روحِ رواں عابد رشید نے ایک بار پھر دنیا بھر سے شعری آسمان کے ستاروں کو شکاگو کے ا±فق پر لاجمع کیا ہے۔سخنور شکاگو کے مشاعرے شکاگو کی ادبی دنیا میں تازہ ہوا جھونکا ہیں۔سخنور شکاگو اور خاص طور پر عابد رشید جو ان مشاعروں کے روحِ رواں ہیں اس لئے بھی قابلِ تحسین ہیں کہ وہ پروفیشنل مصروفیات کے باوجود اپنی انتھک محنت سے ان مشاعروں کو نہایت بحسنِ اسلوبی کامیابی سے منعقد کر رہے ہیں۔جو خواتین و حضرات ان مشاعروں کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ Sukhanwarchicago@gmail.comسخنور شکاگو کا اگلا مشاعرہ 25 جولائی کو منعقد ہوگا جس میں پا کستان کے نامور مزاحیہ شاعر سلمان گیلانی، بلند ادبی شخصیت ناصر علی سید ،کے علاوہ تمام دنیا سے نامور شعراءشرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here