پاکستانی سفیر مسعود خان کی صدر بائیڈن سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو

0
75

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے صدر جو بائیڈن کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاس کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بدھ کو کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ مسعود خان نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے وائٹ ہاس کا دورہ کیا جو کہ واشنگٹن میں ایک روایت ہے۔ پاکستان سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفیر مسعود خان 25 مارچ 2022 کو واشنگٹن ڈی سی آئے تھے۔ اس دن ان کی سفارتی اسناد امریکہ کے چیف آف پروٹوکول نے موصول کی تھیں اور وہ باقاعدہ طور پر سفیر تعینات ہوگئے تھے۔ پاکستانی سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ 19 اپریل کو صدر بائیڈن نے پاکستانی سفیر کی اسناد قبول کرلیں تھیں اور اب تصویر بنوانے کے بعد تمام سرکاری رسومات پوری ہوگئی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق تقریب کے دوران صدر جوبائیڈن اور پاکستانی سفیر کے درمیان پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے حوالے سے مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ یہ امریکی حکومت کی ایک روایت ہے کہ واشنگٹن میں کسی بھی ملک کے سفیر کی تعیناتی کے بعد وائٹ ہاس میں ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جہاں سفیر اپنی اسناد صدر کو پیش کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here