حکیم جیفری نے ہائوس ڈیموکریٹک لیڈر شپ کے لیے اپنی مہم کا آغاز کر دیا

0
173

نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک کے نمائندے حکیم جیفری نے ہائوس ڈیموکریٹک لیڈر شپ کے لیے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد سپیکر نینسی پلوسی کی جگہ پر تعیناتی حاصل کرنا ہے ، اگر حکیم جیفری اپنے عہدے پر کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ کانگریس میں پارٹی کی نمائندگے کرنے والے پہلے سیاہ فام بن جائیں گے ، جیفری کو پارٹی میں دیگر قائدین کی جانب سے بھی حمایت حاصل ہے ، ڈیموکریٹس میں ابھرتے ہوئے سیاستدان حکیم جیفری نیویارک بروکلین میں پیدا ہوئے تھے اور نیویارک یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کی اور پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، جبکہ انھوں نے نیویارک یونیورسٹی سکول سے قانون کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here