ری پبلیکن کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، میکارتھی جھوٹا شخص ہے:الہان عمر

0
140

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم خاتون نمائندہ نے کیون مکارتھی کی جانب سے سپیکر بننے پر الہان عمر کو ایوان سے باہر نکالنے کی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے میں ایوان میں منتخب ہوئی ہوں اس وقت سے ہی ری پبلیکن جماعت کے اراکین مجھ پر دبائو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے، ری پبلیکن نے مجھے خوفزدہ کرنے اور عہدے سے فارغ کرانے کے لیے بھاری بھرکم مہموں کا بھی سہارا لیا ہے لیکن کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، کیون میکارتی جھوٹا شخص ہے، میرے لیے یہ دھمکیاں کوئی نئی نہیں ہیں ، میں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں ، پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here