اسلامو فوبیا کیخلاف مزید اقدامات اٹھانا ہونگے، مسلمز فار بائیڈن کا مطالبہ

0
92

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز نے امریکہ میں اسلام فوبیا کے بڑھتے رحجان کو ختم کرنے کے لیے صدر بائیڈن کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ وائٹ ہائوس اسلام فوبیا کو مانیٹر کرنے اور واقعات میں کمی کے لیے ایک خصوصی مشیر تعینات کرے کیونکہ اسلام فوبیا کو ملک سے ختم کرنے کے لیے ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیوں کو ختم کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ، مسلم گروپس کی جانب سے خط پر وائٹ ہائوس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم اپنے گزشتہ بیان میں صدر بائیڈن نے اسلام فوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار ضرور کیا تھا ۔ خط میں مسلم گروپس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اسلام فوبیا کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیوں کو ختم کرنا ناکافی ہوگا ، وائٹ ہائوس کی جانب سے مسلم گروپس کے خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن ملک میں اسلام فوبیا کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ، صدر بائیڈن تمام امریکیوں کے لیے انصاف کے یکساں مواقع میسر کرنے کے لیے اپنی انتھک جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔خط میں 15کیبنٹ نامزدگیوں میں کسی مسلم نمائندے کو شامل نہ کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز نے مطالبہ کیا کہ آئندہ کیبنٹ اراکین میں مسلم نمائندے کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔کونسل کے سکرٹری جنرل اسامہ جمال نے یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسلام فوبیا پر مسلم کمیونٹی کے سنگین خدشات ہیں جن کو ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات ہونے چاہئیں ، تنظیم کے مطابق 2014 سے 2019 تک اسلام فوبیا کے 10 ہزار سے زائد واقعات درج کیے گئے ہیں ، 2018 میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ آدھے سے زائد غیر مسلم شہری بھی شدت پسندی کے بڑھتے واقعات سے متعلق پریشان ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here