وزیراعظم بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے 2 نئے پروگراموں کا اعلان کریں گے

0
81

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ”روشن اپنی کار”پروگرام کا اعلان کریں گے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی کم مارک اپ پرگاڑی حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے ، جس میں اوورسیزکمیونٹی کیلئے ”روشن اپنی کار”پروگرام کا اعلان کریں گے جبکہ ”روشن سماجی خدمت” پروگرام بھی شروع ہوگا ، وزیراعظم عمران خان کا خطاب صبح 11 بجے نشر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالرجمع کرائے گئے، اوورسیزپاکستانیوں نیرقوم7ماہ کی مدت میں پاکستان بھیجیں، اس موقع پر وزیراعظم اووسیزکمیونٹی کیلئے مراعات کا اعلان کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here