الہان سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو آئس کی سہولیات کا جائزہ لینے سے روک دیا گیا

0
7

نیویارک (پاکستان نیوز)رکن اسمبلی الہان عمر سمیت دیگر اراکین کو مینیسوٹا میں آئس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لینے سے روکتے ہوئے باہر نکال دیا گیا، حالانکہ جج نے حکم دیا کہ کانگریس کے اراکین کو ICE سہولیات کا دورہ کرنے سے روکا نہیں جا سکتا، مینیسوٹا سے کانگریس کے تین ڈیموکریٹک اراکین، بشمول ایوان کے نمائندے الہان عمر کو ہفتے کی صبح منیپولس کے قریب واقع امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے حراستی مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ایک پریس بریفنگ کے دوران الہانعمر نے وضاحت کی کہ انہیں ابتدائی طور پر سہولت سینٹر کے اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن جلد ہی انہیں وہاں سے جانے کو کہا گیا۔ ہمارے اندر جانے کے تھوڑی دیر بعد، دو اہلکار اندر آئے اور کہا کہ انہیں یہ پیغام ملا ہے کہ ہمیں عمارت میں مزید رہنے کی اجازت نہیں ہے اور وہ ہمارے اندر آنے کی دعوت کو واپس لے رہے ہیں اور عمارت تک مزید رسائی سے انکار کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ کانگریس کے اراکین کو ان کی نگرانی کے فرائض انجام دینے سے روکنے کی ایک کھلی کوشش ہے۔گزشتہ ماہ ایک وفاقی جج نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کانگریس کے اراکین کو تارکین وطن کی حراستی مراکز کے دورے کرنے سے نہیں روک سکتی، چاہے وہ غیر اعلانیہ ہی کیوں نہ ہوں۔ امریکی ضلعی جج جیا کوب نے کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی پالیسیاں جو کہ آئی سی ای کے فیلڈ دفاتر کو “کانگریشنل نگرانی کے لیے حدود سے باہر سمجھتی ہیں اور دوروں کے لیے سات دن کے نوٹس کی ضرورت ہوتی ہے، وفاقی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here