کورونا سے متعلق جھوٹ بولا گیا؛ ٹرمپ نے بھانڈا پھوڑ دیا

0
103

نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کے خاتمے کے موقع پر دنیا بھر میں رچائے جانےوالے کورونا ڈرامے کا پردہ چاک کردیا ہے اور اس کو ایک تماشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا میں بتائے جانے والے تمام اعدادو شمار غلط اور جعلی ہیں ، ٹرمپ ایک بے باک شخصیت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں جوکہ درست بات کو بلاجھجھک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نائن الیون حملے کے بعد میڈیا میں انھوںنے کہا کہ میں نے اپنے انجینئر کیساتھ اس عمارت کا دورہ کیا تھا ، یہ عمارت ایسے نہیں گر سکتی ہے ،جیسے ہی ٹرمپ اپنے عہدہ صدارت سے سکبدوش ہوں گے ، اس حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آنے کی توقع ہے لیکن اس ضمن میں ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ، شاید یہی وجہ تھی کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران اس وائرس کو نزلہ اور زکام کے سے زیادہ کچھ قرار نہیں دیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں لیکن اس کے بعد عالمی سطح سے عمران خان پر اس قدر شدید دباﺅ آیا کہ ان کو اپنا بیان بدلنا پڑ گیا اور پھر انھوں نے کورونا کا بہت بڑا وائرس کہنا شروع کر دیا ، امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی زیادہ تر تعداد ملک میں موجود ہی نہیں ہے جونام ہلاک افراد کوفہرست میں شامل ہیں ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔پاکستان میں چار لاکھ افراد کو کورونا کا شکار قرار دیا گیا باقی اکیس کروڑ کی آبادی کیسے وائرس سے بچ گئی ، پاکستان میں خادم حسین رضوی کی بھی ہلاکت کو کورونا کا شکار دیا گیا حالانکہ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد شریک ہوئے اور گھر پر تعزیت کرنیوالوں کا بھی تانتا بندھا رہا کسی کو کورونا کا مرض لاحق نہیںہوا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here