نینسی پیلوسی دوبارہ ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر منتخب

0
132

نیویارک (پاکستان نیوز)نینسی پیلوسی نے 216 ووٹ حاصل کیے جبکہ ری پبلکن رہنما کیون میکارتھی نے 209 ووٹ حاصل کیے۔ نینسی پیلوسی نے 216 ووٹ حاصل کیے جبکہ ری پبلکن رہنما کیون میکارتھی نے 209 ووٹ حاصل کیے۔ ڈیمو کریٹک ر±کن کانگریس نینسی پیلوسی اتوار کو چوتھی مدت کے لیے ایک بار پھر ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔ ایوان میں ڈیمو کریٹک پارٹی کو ری پبلکنز کے مقابلے میں معمولی برتری حاصل ہے اور ماہرین کے بقول بہت سے چیلنجز پیلوسی کے منتظر ہیں۔دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر اسپیکر منتخب ہونا ا±ن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیمو کریٹک رہنما نینسی پیلوسی نے اتوار کی دوپہر ووٹنگ کے دوران 216 ووٹ حاصل کیے جب کہ ری پبلکن رہنما کیون میکارتھی نے 209 ووٹ حاصل کیے۔دو ڈیمو کریٹک اراکین نے مخالف ا±میدوار جب کہ تین ڈیمو کریٹس نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود کسی ا±میدوار کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔نینسی پیلوسی 2003 سے ایوانِ نمائندگان میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی نمائندگی کر رہی ہیں جب کہ وہ اسپیکر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔نومبر کے انتخابات میں کانگریس کی بعض نشستیں کھونے کے باوجود ڈیمو کریٹک پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکنز کے مقابلے میں معمولی برتری حاصل ہے۔چار سو پینتیس اراکین پر مشتمل ایوانِ نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کے 222 جب کہ ری پبلکنز کے 211 اراکین ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here