امریکہ میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک روز میں ریکارڈ 74ہزار نئے کیس ریکارڈ

0
128

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکا میں کرونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ گزشتہ روز سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کرونا کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نیویارک میں ایک دن میں ریکارڈ 74 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ یہ شرح گزشتہ روز سے گیارہ فیصد زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔اب تک نیو یارک اسٹیٹ میں 36 لاکھ کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ صرف نیویارک اسٹیٹ میں اب تک 60 ہزار افراد کورونا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔دوسری جانب نیویارک سے متصل ریاست نیو جرسی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں جبکہ ایک دن میں 28 ہزار افراد کورونا اور اومیکرون وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ریاست نیو جرسی میں کورونا سے اب تک 28 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرین نے جنوری کے مہینے میں کورونا اور اومیکرون کے کیسز بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کورونا کیسز میں تشویش ناک اضافہ کے باعث کاروباری سرگرمیاں ایک بار پھر ماند پڑنے لگی ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 55 ملین تک جا پہنچی ہے، امریکا میں اب تک 8 لاکھ 22 ہزار افراد کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔خیال رہے کہ نیویارک میں نیو ائیر نائٹ کی تقریبات کو مختصر کردیا گیا ہے جبکہ عوام اور طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے نیو ایئر نائٹ کی تقریبات منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے تاہم نیویارک کے میئر نے تقریب کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here