فلاحی تنظیم کی جانب سے مختلف امدادی کیمپس لگا کر بھی مستحقین میں ضروریہ اشیا اور خوراک تقسیم کی گئی ، مستحقین کی ایکنا ریلیف کو دعائیں
نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں فلاحی کاموں کی سب سے بڑی تنظیم ایکنا ریلیف کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے براﺅنز ، کوئینز اور لانگ آئی لینڈ کے علاقو ں میں گھر گھر جا کر خوراک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، معروف سماجی کارکن شبیر احمد گل کی سربراہی میں رضا کاروں کی ٹیم نے برانکس کے علاقے میں مستحقین میں روزمرہ استعمال کی اشیا تقسیم کیں او رڈھیروں دعائیں سمیٹیں ، معروف سماجی رہنما شبیر گل نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی مستحق کو خوراک کی ضرورت تو وہ مجھ سے فون نمبر917-754-0858 پر رابطہ کر سکتے ہے ، اس کے ساتھ انھوں نے کمیونٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے عطیات ہمیں جمع کرائیں ۔ امام عظیم سے فون نمبر 646-353-0859 ، محمد موجندرسے 917-299-8574 ، امام شخ داﺅ سے 646-209-3030سے ، پروفیسر حامد خان سے 917-705-0058 ، مرسلین خان سے فون نمبر 347-564-8013 پر، نعیم بٹ سے 347-249-2791، پوسٹر جے گوڈننگ 917-769-4449 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔