نیویارک (پاکستان نیوز)سابق صدر باراک اوباما نے اپنا تعلق کنزریٹوز سے جوڑنے پر معروف ٹی وی چینل فوکس نیوز اور ریڈیو میزبان رش لمباح کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، انھوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں کنررویٹو کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں تھا اس حوالے سے تمام باتیں گمراہ کن ہیں ، ٹی وی چینل اور ریڈیو کی جانب سے من گھڑت خبروںکی سختی سے تردید کرتا ہوں ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ مجھے یاد نہیں پڑتا میرا کبھی ان سے واسطہ رہا ہاں اپنے دور حکومت کے دوسرے سال میں شاید کسی سے معمولی رابطہ رہا ہو ۔