لندن(پاکستان نیوز) فلسطینی شہریوں کے اکائونٹ کے بائیو میں دہشت گرد لکھنے پر انسٹاگرام نے معافی مانگ لی۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے کچھ فلسطینی انسٹاگرام صارفین کے پروفائل بائیو میں لفظ دہشت گرد شامل کرنے پر معافی مانگ لی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بائیو کے آٹو ٹرانس لیشن میں تکنیکی مسئلہ آگیا تھا،انسٹاگرام پر فلسطینی شہریوں کے اکاؤنٹ کے بائیو میں دہشت گرد شامل کرنے کی رپورٹ 404 میڈیا نے شائع کی تھی،ایک فلسطینی فہد علی نے میٹا کی جانب سے شفافیت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ تعصبات کہاں سے پیدا کیے جارہے ہیں۔