پاکستانی ڈرائیور پر سیاہ فام کا حملہ، شدید زخمی، ہسپتال منتقل

0
299

نیویارک (پاکستان نیوز )نیویارک میں ایک اور پاکستانی کے ساتھ نفرت آمیز واقعہ ، اوبر ڈرائیور سیاہ فام کے حملے کے دوران خون میں لت پت ہوگیا ، راہ گیر سے مدد لے کر ہسپتال پہنچنے میں کامیاب رہے ،تفصیلات کے مطابق بروکلین میں جمعہ پانچ مارچ کو دوپہر اڑھائی بجے بائیک پر ”اوبر ایٹ “(Uber Eat) کے تحت کھانا ڈیلیور کرنے والے ایک پاکستانی ”اوبر ڈرائیور“ کو سیاہ فام شخص نے بلاوجہ چہرے پر چاقو مار کر شدید زخمی کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔54سالہ محمد مطلوب معمول کے مطابق ”اوبر ایٹ “ پر کھانا ڈیلیور کرنے کا کام کررہاتھا۔ وہ ایک ڈیلیوری کے دوران بروکلین کے علاقے مرٹل ایونیو اور براڈوے پر ٹریفک لائٹ پر کھڑا تھا۔ اس دوران اس نے معمول کے مطابق پیچھے مڑ کر دیکھا۔ پیچھے سے چوبیس پچیس سال کا ایک جواں سال سیاہ فام شخص آرہا تھا۔محمد مطلوب پیچھے دیکھنے کے بعد دوبارہ آگے دیکھنے لگا گیا، اس دوران پیچھے سے آنے والا سیاہ فام شخص اچانک اس کے سامنے آگیا اور کہنے لگا کہ میری طرف گھور کر کیا دیکھ رہے ہو؟محمد مطلوب نے اسے کہا کہ اس نے اس کی طرف بالکل نہیں دیکھا، اسے کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔سیاہ فام شخص نے مکمل جواب بھی نہیں سنا اور اپنے ہاتھ میں چھپے چاقو سے محمد مطلوب کی پیشانی پر سے چاقو پھیرتے ہوئے نیچے تک لے آیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here