واشنگٹن (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹس کی 23 خواتین اراکین اسمبلی نے گورنر اینڈریو کومیو کے مستعفی ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے ان کو مزید وقت دیئے جانے کی حمایت کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹس خواتین اراکین نے موقف اپنایا کہ اٹارنی جنرل کو گورنر اینڈریو کومیو کے خلاف تحقیقات کے ساتھ ان کو اپنے دور حکمرانی پورا کرنے کی اجازت دینی چاہئے ۔واضح رہے کہ سینیٹ میں اکثریتی لیڈر اینڈریو سٹیورٹ نے نرسنگ ہومز اور جنسی ہراسگی کے الزامات کے حوالے سے گورنر اینڈریو کومیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ، خواتین سینیٹرز نے موقف اپنایا کہ اٹارنی جنرل کو ہم تحقیقات سے نہیں روک رہے ہیں لیکن اس کو کسی دوسرے وقت میں مکمل کیا جا سکتا ہے ، گورنر کو اپنا عہدے کی مدت مکمل کرنی دینی چاہئے ۔