ٹرمپ ؛700خفیہ دستاویزات برآمد

0
97

واشنگٹن(پاکستان نیوز) نیشنل آرکائیوز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع رہائش گاہ سے رواں ماہ ایف بی آئی کے ایجنٹوں کے قبضے میں لیے گئے مواد کے علاوہ 700 صفحات سے زیادہ خفیہ دستاویزات دریافت کی ہیں۔ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ انکشافات مئی میں لکھے گئے خط میں سامنے آئے جو ریکارڈ ایجنسی نے ریپبلکن سابق صدر کے وکیل کو بھیجا تھا۔ نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جنوری میں 15 بکسوں میں بڑی مقدار میں خفیہ مواد برآمد کیا گیا تھا، جس میں سے کچھ کی ‘انتہائی خفیہ’ کے طور پر نشان دہی کی گئی تھی۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ عدالت کی جانب سے ایف بی آئی کو پام بیچ میں ٹرمپ کی رہائش گاہ مار اے لاگو ریزورٹ کی 8 اگست کو تلاشی لینے کی اجازت کیوں دی گئی۔ نیشنل آرکائیو نامی ادارہ امریکا کے سرکاری ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ مذکورہ خط 10 مئی کو قائم مقام امریکی آرکائیوسٹ ڈیبرا اسٹیڈیل وال نے ٹرمپ کے وکیل ایوان کورکورن کو بھیجا تھا۔ خط ایک قدامت پسند صحافی جان سولومن نے جاری کیا تھا جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں اپنے صدارتی ریکارڈ تک رسائی کا اختیار دیا تھا۔ بعد ازاں نیشنل آرکائیوز نے 2 روز قبل اپنی ویب سائٹ پر اس کی ایک نقل پوسٹ کی تھی۔ خط میں کہا گیا کہ ‘بکسوں میں موجود مواد میں درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ 700 صفحات پر مشتمل 100 سے زیادہ دستاویزات ہیں، جس میں کچھ کی درجہ بندی اعلی ترین سطح بشمول خصوصی رسائی کے پروگرام کے مواد کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here