نیویارک (پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کیخلاف موثر ویکسین کی خریداری کے لیے 2ارب ڈالر ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ، 2بلین ڈالر کی خطیر رقم سے 100ملین کے قریب ویکسین خریدی جائے گی ،ویکسین کو جرمن بائیو ٹیک کمپنی تیار کر رہی ہے اور یہ ویکسین شہریوں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی ، حکومت کی جانب سے ویکسین کو تمام سرکاری، نجی ہسپتالوں اور ڈے کیئر سینٹرز تک پہنچایا جائے گا ، ویکسین مریضوں کی صحت یابی میں موثر ثابت ہوئی تو آئندہ پانچ سو ملین دواﺅں کا مزید آرڈر دیا جائے گا ۔