بیروزگاری کی شرح،پانچ فیصداضافے کی پیشگوئی

0
95

نیویارک (پاکستان نیوز) آئندہ سال امریکہ بھر میں بے روزگاری کی شرح میں 5 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے، فیڈرل ریزرو بنک آف نیویارک کے صدر جان ولیمز نے خبردار کیا ہے کہ مرکزی بینک اب بھی بلند افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے مرکزی بینک کو قیمتوں کے دباؤ کو ختم کرنے کے لیے مزید کچھ اقدامات اْٹھانے ہونگے مگر خطرہ یہ ہے کہ افراط زر کو نیچے لانے کی کوشش معاشی مشکلات کا باعث بنے گی، افراط زر کو 2 فیصد ہدف تک کم کرنے کے لیے اپنی بینچ مارک پالیسی ریٹ کو توقع سے زیادہ بڑھانا پڑے گا جبکہ ماہرین اقتصادیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ بیروزگاری کی شرح 5 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ مہنگائی کو دنیا بھر میں نمبر ایک معاشی تشویش” قرار دیتے ہوئے ولیمز نے کہا کہ صحت مند لیبر مارکیٹ بنانے کے لیے قیمتوں کے دباؤ کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔ مہنگائی بہت زیادہ ہے اور مسلسل بلند افراطِ زر ہماری معیشت کو کمزور کر رہا ہے۔ اس سال مرکزی بینک نے فیڈرل فنڈز کی شرح کو صفر سے بڑھا کر تقریباً 4 فیصد کر دیا ہے جس سے معشیت پر بْرا اثر پڑا ہے۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ امریکی معیشت اس سال اور اگلے سال صرف معمولی حد تک بڑھے گی اور کساد بازاری کی پیشگوئی کرنے سے پہلے رک جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here