2020ءمیں پاکستان کی معیشت مستحکم رہی

0
151

اسلام آباد (پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے سال 2020ءمیں لچک اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہانگ یونگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2020ءایک مشکل سال تھا اس کے باوجود حکومت پاکستان نے ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 کی عالمگیر وبا سے نمٹنے میں ایشیائی ترقیاتی بنک ان اولین کثیر الجہتی ترقیاتی شراکت داروں میں شامل تھا جس نے پاکستان کو وبا سے نمٹنے کے لئے حفاظتی آلات، ادویات اور دیگر معاونت فراہم کی۔ بینک نے وبا سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ کو تربیت کی فراہمی میں بھی معاونت فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی میں پاکستان کے ساتھ معاونت کے معاملہ پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام، بڑھوتری اور ملازمتوں کے مواقع میں اضافے کی کوششوں کے ذریعے معاشی بحالی کی جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here